36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںسالہاسال ترقی کا سفر 9 مئی کو تباہی کا منظر پیش کر...

سالہاسال ترقی کا سفر 9 مئی کو تباہی کا منظر پیش کر رہا تھا، عمران نیازی ادھر ادھر کی من گھڑت باتیں چھوڑیں اور اپنی کرپشن کا حساب دیں، وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں کی تصاویر اور 9 مئی کو پی ٹی آئی کی طرف سے پھیلائی جانے والی تباہی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالہاسال ترقی کا سفر 9 مئی کو تباہی کا منظر پیش کر رہا تھا، عمران نیازی ادھر ادھر کی من گھڑت باتیں چھوڑیں اور اپنی کرپشن کا حساب دیں۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے راولپنڈی سکستھ روڈ میٹرو بس سٹیشن کی پرانی اور نئی تصاویر شیئر کی ہیں، ایک تصویر میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو اس منصوبہ کے حوالہ سے بریفنگ دی جا رہی تھی جبکہ دوسری تصویر میں اسی منصوبے کو پی ٹی آئی کی طرف سے نذر آتش کئے جانے کے بعد تباہی کا منظر دکھایا گیا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سالہاسال ترقی کا سفر 9 مئی کو تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے اور اس میٹرو بس سٹیشن کو پی ٹی آئی نے تباہ کر دیا۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران نیازی کا ایک ٹویٹ بھی شیئر کیا اور اس ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی ادھر ادھر کی من گھڑت باتیں چھوڑیں، شامل تفتیش ہوں اور اپنی کرپشن کا حساب دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=363523

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں