سیالکوٹ۔ 01 جنوری (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سال نو کا کیک کاٹنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ سال نو پاکستان کی تعمیر ترقی، خوشحالی استحکام کا سال ہے ، یہ سال الیکشن کا سال ہے،
آج پوری پاکستانی قوم اپنے قائد کے افکار و نظریات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اٹھ کھڑی ہوئی ہے ،انہوں نے کہا الحمداللہ پاکستان ایک ناقابل تسخیر ریاست ہے، اور اس پاک ریاست کے پاسبان ہمارے ہیرو افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کا سال ہے ،وہ شہداء جنہوں نے اس دھرتی کو اپنا خون دیا انہں سلام کرنے کا سال ہے،ہمارےنوجوان اقبال کے شاہینوں کی بلند پروازی کا سال ہے،اس سال ہم نے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کی سر بلندی کے لیے اپنا تن من دھن سب قربان کر کے اقوام عالم میں اسکی اسکی سرفرازی کے لئے عملی کردار ادا کرنا ہے ،
اس موقع پر جوش نو جوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ، پاکستان کی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔