26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومتجارتی خبریںسال 2015 ءکے دوران خسارے میں 62 فیصد کمی ہوئی ،گلف ایئر

سال 2015 ءکے دوران خسارے میں 62 فیصد کمی ہوئی ،گلف ایئر

- Advertisement -

منامہ ۔ 13 جون(اے پی پی) بحرین کی ایئرلائن ” گلف ایئر “ نے کہا ہے کہ 2015 ءکے دوران اس کے خسارے میں 62 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی ہے۔گلف ایئرکے چیئرمین شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2014 ءکے دوران کمپنی کا خسارہ 62.7 ملین دینار (166.29 ملین ڈالر) رہا جو 2015 ءمیں کم ہوکر 24.1 ملین دینار (63.92 ملین ڈالر) پہ آگیا۔انھوں نے کہا کہ وہ ایئرلائن کی 2015 ءکی کارکردگی سے بہت خوش ہیں اور یہ صورتحال 2013 ءمیں اس کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی اور دیگر اقدامات کا نتیجہ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8570

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں