سال 2022ء کے دوران سیلاب سے 14 ارب 90 کروڑ ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اقتصادی سروے

98
رواں مالی سال کے دوران صحت کے شعبہ میں اخراجات سب سے زیادہ مجموعی قومی پیداوار کا 1.4 فیصد رہے، اقتصادی سروے

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):سال 2022ء کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے سیلاب سے 14 ارب 90 کروڑ ڈالر کے نقصانات جبکہ اس کی بحالی کیلئے 16 ارب 30 کروڑ ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا۔

جمعرات کو جاری کئے گئے اقتصادی سروے کے مطابق اس سیلاب سے ہائوسنگ کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 5 ارب 6 کروڑ ڈالر، زراعت، خوراک، لائیو سٹاک اور فشریز کو 3 ارب 7 کروڑ ڈالر، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبہ کی تعمیرنو و بحالی کیلئے 5 ارب ڈالر جبکہ خوراک و زراعت اور لائیو سٹاک کیلئے 4 ارب ڈالر، ہائوسنگ کیلئے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔