سال 2024 انتخابات اورعوامی مینڈیٹ پر مبنی نئی حکومت کے قیام اور عوام کے لیے خوشحالی کا سال ہوگا، آفتاب شیر پائو

192
Aftab Sher Pao
Aftab Sher Pao

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیر پائو نے کہا ہے کہ سال 2024 انتخابات اورعوامی مینڈیٹ پر مبنی نئی حکومت کے قیام اور عوام کے لیے خوشحالی لائے گا۔ پیر کو ایکس ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں نئے سال کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سال 2023 پاکستان کے لیے نہایت گھمبیر سال رہا،جس نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سال نو 2024شفاف اور عوامی امنگوں کے مطابق ہونے والے انتخابات اورعوامی مینڈیٹ پر مبنی نئی حکومت کے قیام، تمام سٹیک ہولڈرز کے ملک کی بہتری کے لیے کی جانے والی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں بہتر صورتحال اور عوام کے لیے سکون کے لمحات لائے گا۔