سام سنگ ڈسپلے کا جدید ایل سی ڈی پینلز بنانے کے لئے 11 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

122

سیئول ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) جنوبی کورین فرم سام سنگ الیکٹرانکس کارپوریشن کے ڈسپلے یونٹ نے جدید ایل سی ڈی پینلز کی پیداوار کے لئے 13ٹریلین ووز (11 بلین ڈالر) کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔اس بارے میں باقاعدہ اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔سام سنگ ڈسپلے کی ترجمان نے کہا ہے کہ سام سنگ کے ڈسپلے یونٹس جن میں سے ایک جنوبی کوریا اور دوسرا چین میں ہے میں جدید ایل سی ڈی پینلز سکرینز کی پیداوار کے لئے 13ٹریلین ووز (11 بلین ڈالر) کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ترجمان نے کسی ٹائم فریم کا اعلان نہیں کیا۔سام سنگ ڈسپلے کو ہم عصر کمپنیوں کی جانب سے بنائی جانے والی او ایل ڈی ای کی وجہ سے کاروباری مسابقت کا سامنا ہے۔سام سنگ الیکٹرانکس نے اپریل تا جون کی سہ ماہی کے دوران 500 بلین وون کی سرمایہ کاری کی ہے۔