سام سنگ کا متحدہ عرب امارات میں گلیکسی نوٹ 7کی واپسی اور تبدیلی کی سہولت کا اعلان

131

د بئی ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) معروف الیکٹرانک کمپنی سام سنگ نے متحدہ عرب امارات میں گلیسکی نوٹ 7کی تبدیلی اور واپسی کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق کورین الیکٹرانک کمپنی سام سنگ نے مشہور فون گلیکسی 7کی بیٹری میں شکایات آنے کے بعد متحدہ عرب امارات میں پہلی بار صارفین کی سہولت کے لئے اس آفر کا اغاز کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے کمپنی نے دبئی ابو ظہبی اور شارجہ کے مختلف مقامات پر خصوصی سینٹرز قائم کئے ہیں جہاں پر صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔