اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کی معاون برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ 16 دسمبر ہماری تاریخ کا سیاہ باب ہے۔
پیر کوسانحہ آرمی پبلک سکول کے دس برس مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس نے قوم کو دہشتگردی کے خلاف یکجا کیا، معصوم بچوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ دہشتگردوں نے معصوم جانوں پر حملہ کر کے انسانیت کو شرمسار کیا، یہ دن دہشتگردی کے خاتمے اور پرامن پاکستان کے لیے ہمارے عزم کو مضبوط کرتا ہے۔ رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔