- Advertisement -
اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):سانحہ جعفر ایکسپریس کے حوالے سے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر معلومات کے لئے ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔بدھ کو ترجمان ریلویز کے مطابق جعفر ایکسپریس کے کسی بھی مسافر سے متعلق تمام معلومات ہیلپ ڈیسک سے معلوم کی جا سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ہیلپ ڈیسک کوئٹہ اور پشاور کنٹرول سے رابطہ میں ہے جبکہ ریلوے سٹیشن کوئٹہ کے انکوائری آفس میں ایمرجنسی سیل بھی قائم کر دیا گیا۔مزید معلومات کے لیے 0819201210, 0819201211 اور 117 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ واضح رہے کہ کوئٹہ کا ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل ہے جسےسکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کیا جائے گا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571498
- Advertisement -