سانحہ سوات میں جاں بحق ہونے والے ڈسکہ کے شہریوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

4

سیالکوٹ۔28جون (اے پی پی):سانحہ سوات میں جاں بحق ہونے والے ڈسکہ کے شہریوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، اعلیٰ افسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

سانحہ سوات میں جاں بحق ہونے والے ڈسکہ کے رہائشیوں کی نماز جنازہ مقامی گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں کمشنر گوجرانوالہ، آر پی او گوجرانوالہ، ڈی پی او سیالکوٹ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ اور وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے شرکت کی۔اعلیٰ حکام نے مرحومین کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے سانحہ میں جان کی بازی ہارنے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔شہر کی فضا سوگوار رہی اور عوام کی بڑی تعداد جنازے میں شریک ہوئی۔ سانحہ نے پورے علاقے کو غمزدہ کر دیا ہے اور شہری حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ایسے سانحات سے بچائو کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے جا سکے۔