اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمودا شرفی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جمعۃ المبارک 10 دسمبر کو سانحہ سیالکوٹ پر یوم مذمت منایا جائےگا جس میں ملک بھر کے علماء و مشائخ ، خطبا ، ذاکرین ،واعظین سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کریں گے اور عوام کو توہین رسالتﷺ و توہین مذہب کے قوانین کے حوالہ سے آگاہی دیں گے ۔
جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مذہب اور مقدسات کے نام کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے والوں کے خلاف قوم اپنا کردار ادا کرے ، ریاست پاکستان اپنا فیصلہ دے چکی ہے عوام کو دہشت گردی کے خاتمے کی طرح انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے حکومت ، ملک کے سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہو نا ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں علماء و مشائخ کنونش منعقد کیے جا رہے ہیں ، تعلیمی اداروں میں توہین ناموس رسالت ﷺو توہین مذہب کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کر رہے ہیں۔