سانحہ کرائسٹ چرچ کے سوگ میں نیوزی لینڈ کا قومی پرچم مسلسل چوتھے روز بھی سرنگوں،

131

کرائسٹ چرچ۔ 19 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی2 مساجد میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد حکومت نے شہریوں کی سلامتی کےلئے ملک کو اسلحہ سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جےسنڈرا آرڈرن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنا اسلحہ حکومت کے پاس جمع کرادیں۔ قبل ازیں انہوں نے گزشتہ روز اسلحہ سے متعلق قوانین سخت کرنے کا اعلان کیا تھا ۔منگل کو شمالی ضلع ماسٹر ٹن کے ایک کاشتکار جان ہارٹ نے اپنی سیمی آٹومیٹک رائفل پولیس کے حوالہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسلحہ کی ضرورت نہیں، نیوزی لینڈ ایک پرامن ملک ہے، دیگر افراد کو بھی آگے آکر اپنا اسلحہ واپس کردینا چاہیے کیونکہ اس کا غلط استعمال بھی ہو سکتا ہے ۔دریں اثناءسانحہ کرائسٹ چرچ کے سوگ میں نیوزی لینڈ کا قومی پرچم مسلسل چوتھے روز بھی سرنگوں رہا۔