اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نےآرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحے کے چھ برس گزرنے کے بعد ہمارے دل آج بھی زخمی ہیں،اس دن کو یاد کرکے کوئی اپنے آنسو نہیں روک سکتا۔بدھ کو سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے چھٹی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ 16دسمبر2014کے سانحہ نے ہر درد دل رکھنے والے انسان کو رلا دیا،آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید ہونے والے بچوں کے عظیم والدین کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔