سانگلہ ہل۔ 14 نومبر (اے پی پی):ڈی پی او ننکانہ کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی سانگلہ ہل کی بڑی کارروائی میں بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ کے 4 سرکردہ ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف وارداتوں میں چھینے ہوئے 16 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 5 موٹر سائیکل، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ڈکیت گینگ کے گرفتار ملزمان میں ساجد، وقار، اصغر اور زاہد شامل ہیں۔ ملزمان سے دوران تفتیش ڈکیتی و راہزنی کی 7 وارداتوں کا سراغ لگا لیا گیا۔
ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔ ملزمان ضلع ننکانہ سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں موٹر سائیکل چھیننے، ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں سرگرم تھے۔ پولیس ٹیم نے ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت سے گرفتار کیا۔ ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں دن رات جاری ہیں۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفط کے لیے ہر لمحہ مصروف عمل ہیں۔\378