سانگلہ ہل۔ 10 جون (اے پی پی):انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی پہلی خصوصی میٹنگ ضلع ننکانہ صاحب کے ایک شادی ہال میں منعقد ہوئی جس کا اہتمام انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ تحصیل ننکانہ صاحب کے صدرعاصم منیر گجر اور ان کی ہمراہی ٹیم نے کیا اس خصوصی نشست میں چئرمین انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ ضلع ننکانہ صاحب توکل للہ وٹو ،
سینئر وائس چیئرمین زاہدانصاری، ضلع ننکانہ صاحب انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ کے صدر مشرف عباس بھٹی، صدر موبائل ایسوسی ضلع ننکانہ صاحب میاں عابد ، تحصیل ننکانہ صاحب کے چیئرمین چوہدری خلیل گجر ، جنرل سیکرٹری رانا نوید، لیگل ایڈوائزر رائے علی ریاض ایڈووکیٹ سینئر وائس چیئرمین میاں کلیم اصغر ،
انفارمیشن سیکرٹری ملک اظہر عباس اور آفس سیکرٹری مبشر علی گجر نے خصوصی شرکت کی اس میٹنگ میں آنے والے تمام افراد کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گلدستے پیش کئے گئے بعدازاں تحصیل ننکانہ صاحب کی ٹیم نے تمام شرکاء کو ہائی ٹی پیش کی اور ان کی آمد اور جذبہ حب انسانیت رکھنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا میٹنگ میں تمام شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حقوق انسانی کے تحفظ کیلئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کا اعیادہ بھی کیا
ضلع ننکانہ صاحب انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ کی اس تقریب میں پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل ضلع ننکانہ صاحب کے صدر حسنین انصاری، سبطین زاہد اور رانا فہد غفور نے خصوصی شرکت کی جس پر انٹرنیشنل ھیومن رائٹس کی استقبالیہ ٹیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا یاد رہے کہ اس تقریب میں اپنی حاضری کو یقینی نہ بنانے والے عہدیداران و ممبران کا سختی سے نوٹس لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔