سانگلہ ہل۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):سانگلہ ہل کے نواحی قصبہ دارالحسان میں موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو دن دیہاڑے شہری سے 50 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ چک 126 پہاڑنگ کا متاثرہ نوجوان عنصر مصطفیٰ اپنی دکان پر جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے اس سے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھین لیا