22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںسانگھڑ ضلعی پولیس کے جشن عید میلادالنبیؐ کے حوالے سے سخت سیکیورٹی...

سانگھڑ ضلعی پولیس کے جشن عید میلادالنبیؐ کے حوالے سے سخت سیکیورٹی انتظامات

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 27 اگست (اے پی پی):جشن عید میلاد النبی ؐکی بابرکت تقریبات کے پرامن اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سانگھڑ پولیس کی جانب سے جامع سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سانگھڑ عابد علی بلوچ کی ہدایت پر ضلع بھر میں 1877 پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جو جلوسوں، محفلوں اور ریلیوں کی سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ سکیورٹی پلان کے تحت ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی اور چیکنگ کی جا رہی ہے، جبکہ حساس مقامات، بازاروں، ریلوے اسٹیشنوں، بس اڈوں اور ہوٹلوں پر بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی شرپسند سرگرمی کو روکا جا سکے۔ضلعی پوليس انتظاميا موجب، ان اقدامات کا مقصد عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنا اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا ہے تاکہ شہری بلاخوف و خطر میلاد النبیؐ کی تقریبات میں شریک ہو سکیں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں