سانگھڑ ضلع پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

142

حیدرآباد۔ 22 مارچ (اے پی پی):سانگھڑ ضلع پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ ضلع پولیس کے انچارج سی آئی اے سانگھڑ اکبر خان مری نے ماتحت عملے کے ہمراہ، دوران پیٹرولنگ تھانہ منگلی کی حد میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش فیض محمد ڈھیو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1070 گرام چرس برآمد کرلی ہے۔

جبکہ ایس ایچ او سانگھڑ گلزار علی مری نے دوران سنیپ چیکنگ 2 کرمنلز ظہیر عباس اعوان اور طارق حسین مری کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پسٹل برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ آرمس ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ دوسری کارروائی میں منشیات فروش غلام اصغر چاکرانی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1100 گرام چرس برآمد کرلی ہے۔

ایس ایچ او شاہ پور چاکر اشرف علی زرداری نے ماتحت عملے کے ہمراہ منشیات فروش عبدالواحد شر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 380 پڑیاں مضر صحت گٹکے کی برآمد کر لیں۔ گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔