سانگھڑ پولیس کا ڈاکوئوں سے مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، ٹی ٹی پستول اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد

126
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

حیدرآباد۔ 29 جولائی (اے پی پی):سانگھڑ پولیس نے ڈاکوئوں سے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سانگھڑ گلزار علی مری اور انچارج سی آئی اے سانگھڑ اکبر خان مری ماتحت عملے کے ہمراہ معمول کے گشت پر تھے کہ ٹوری روڈ پر تین مسلح افراد کو کسی جرم کی نیت سے کھڑے دیکھ کر للکارا جس پر ان ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی، کراس فائر کے نتیجے میں ایک ملزم جس کی شناخت حبدار ولد سائیں بخشں لاشاری کے نام سے ہوئی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ،تاہم اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے سول ہاسپٹل پہنچایا گیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور چوٹیاریوں تھانے سے محمد مراد شر سے چھینی گئی ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے جس کا مقدمہ نمبر 35 سال 2024 زیر دفعہ 392، 34 پی پی سی کے تحت درج کیا گیا تھا۔ فرار ملزمان کی تلاش میں ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں، گرفتار ملزم کا دیگر تھانوں سے بھی کرمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔