حیدرآباد۔ 20 فروری (اے پی پی):ضلع سانگھڑکی پولیس نے چوری کے مرتکب 4 ملزمان گرفتار کر کے 70 ہزار نقدی مسروقہ پسٹل اور بکری برآمد کر لی جبکہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے 475 گرام چرس برآمد کر لی اور ایک جواری گرفتارکو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او بی سیکشن ٹنڈوآدم اسد النبی کھچی نے چوری کی واردات میں ملوث چار ملزمان آصف ملک، اکرم ملک، اشرف عرف آخری ملک اور حسین خاصخیلی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 70 ہزار نقد، مسروقہ پسٹل اور بکری برآمد کر لی ہے۔
ایس ایچ او شاہ پور چاکر راجہ نوید سرفراز نے منشیات فروش علی احمد بروہی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 475 گرام چرس برآمد کرلی اور گرفتار ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیایے۔ دوسری جانب ایس ایچ او دریا خان رند رائو واجد علی نے ایک جواری غلام رسول عرف پھوڑو باگرانی کو گرفتار کرلیا ہے۔