31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںسانگھڑ پولیس کی کارروائیاں، پانچ ڈکیتوں و منشیات ڈیلر سمیت متعدد ملزمان...

سانگھڑ پولیس کی کارروائیاں، پانچ ڈکیتوں و منشیات ڈیلر سمیت متعدد ملزمان گرفتار،چرس اور اسلحہ برآمد

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 07 اپریل (اے پی پی):سانگھڑ پولیس نےپانچ ڈکیتوں اور منشیات ڈیلر سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلی پولیس نے ورکشاپ کے علاقے میں رفیق سومرو کے گھر میں ڈکیتی میں ملوث پانچوں ڈکیتوں گل شیر چانڈیو، ثنا اللہ چانڈیو، گل محمد چانڈیو، نیاز حسین چانڈیو اور نظام دین کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال کیا جانے والا آتشی اسلحہ، جس میں تین ٹی ٹی پسٹل اور ایک رائفلیں اور ایک بندوق شامل ہیں ، برآمد کرلیا۔

اس کے علاوہ واردات میں لوٹی گئی رقم 50 ہزار روپے، سونے کی بالیاں اور پانچ لیڈیز سوٹ بھی برآمد کر لیے گئے۔ ٹنڈوآدم پولیس نے چرس کے ڈیلر غلام حسین راجڑ کو دو کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا ۔ شاہ پورچاکر پولیس نے منشیات فروش وقار حسین سے 1000 پڑیاں مضر صحت گٹکا کی برآمد کی ہیں جبکہ سنجھورو پولیس نے جھگڑے کے مقدمے میں ملوث ملزمان میر حسن بھٹی، حسن بھٹی اور فاروق بھٹی کو گرفتار کرلیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579144

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں