سانگھڑ پولیس کی کارروائیوں میں اقدام قتل اور رہزنی کے مقدمات میں مطلوب 5 ملزمان گرفتار

89
6 arrested
6 arrested

حیدرآباد۔ 02 جنوری (اے پی پی):سانگھڑ پولیس کی کارروائیوں میں اقدام قتل اور رہزنی کے مقدمات میں مطلوب 5 ملزمان سنیت دو منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ کیپٹن صدام حسین کی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جراِئم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے کارروائیاں جا ری ہیں اس سلسلے میں ایس ایچ او ٹنڈوآدم امتیاز علی کہاوڑ نے ماتحت عملے کے ہمراہ اقدام قتل، پولیس مقابلے اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں اعجاز علی کاتیار سے ایک 1 تیس بور پسٹل بمعہ تین راؤنڈز جبکہ ملزم غلام حسین کھوکھر سے 1 تیس بور پسٹل دو راؤنڈ برآمد کرلیے۔ جب کہ دوسری کارروائی میں رہزنی کے مقدمے میں مطلوب دو ملزمان عرفان علی شاہ اور مبین احمد بلوچ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ریاض علی خاصخیلی کا چھینا ہوا موبائل فون برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او بیرانی وسیم احمد ارباب نے اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم علی گوہر مری کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا 1 پسٹل برآمد کرلیا۔

ایس ایچ او شہدادپور نبی بخش جلبانی نے 2 منشیات فروش عبدالقدیر اور محمد زنوار کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے20 /20 لیٹر شراب برآمد کر کے انسداد منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ ضلع پولیس کی لگاتار کامیاب کارروائیوں پر رابطہ کرنے پر ایس ایس پی سانگھڑ کیپٹن (ر) صدام حسین خاصخیلی نے اے پی پی کو بتایا کے ضلع پولیس ضلع کو پرامن اور جرائم سے پاک کرنے والی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔