اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن 10 مارچ سے شروع ہوگی۔
اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ بدھ 10 مارچ سے 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع کی جائے گی اور یہ ویکسینینش عمر کو دیکھتے ہوئے کی جائے گی۔
انہوں نے عمر کے لحاظ سے ویکسینینش کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ رجسٹر ہونے والے معمر ترین شخص کو سب سے پہلے ویکسین لگائی جائے گی، ساتھ ہی انہوں نے مزید تفصیلات کل جاری کرنے کا اعلان کیا۔