ساہیوال،تمام افرادی قوت کو ملبہ اٹھانے اور صفائی کے کام پر لگایا جائے، کمشنر ساہیوال

72
Hand of man picking up bottle into garbage bags while cleaning area in park. Volunteering, charity, people, ecology concept. Closeup volunteer collecting plastic trash in forest. World clean up m day

ساہیوال۔ 03 فروری (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ سوڑی گلی میں مین ہولز کی صفائی کرائی جائے،تجاوزات کے خاتمہ کے لئے فوری آپریشن شروع کیا جائے۔

انہوں نے شہر میں تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کرنے پر چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد اور انسپکٹر انفورسمنٹ خالد ضیاء کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ تمام افرادی قوت کو ملبہ اٹھانے اور صفائی کے کام پر لگایا جائے۔

وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ صفائی کے حوالے سے شہریوں کی شکایات کو فوری حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جوگی چوک، پاکپتن بازار اور دیپالپور بازار کو بھی فوری کلیئر کروایا جائے اور صفائی کے ساتھ ساتھ بجلی، گیس کے کنکشنز کو بھی پیچھے ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی تمام مین شاہراہوں کی بیوٹیفکیشن اور ٹف ٹائل لگانے کا تخمینہ لگایا جائے۔

انہوں نے پی ٹی سی ایل اور واپڈا حکام کو بازاروں میں لٹکتی تاروں کو فوری ہٹانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان نے بتایا کہ منظوری کالونی میں پائپ شفٹنگ کا کام شروع کردیا گیا ہے اور سیوریج لائن بچھانے کا کام کل سے شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے پی ایچ اے حکام کو شہر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ہدایت کی تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو