ساہیوال،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اڈہ کمیر سے بدبودار گوشت پکڑلیا

127
Punjab Food Authority
Punjab Food Authority

ساہیوال۔ 02 جون (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اڈہ کمیر سے بدبودار گوشت پکڑلیا، 600 کلو باسی اور بدبودار گوشت تلف کردیا گیا، سپلائر کیخلاف تھانہ کمیر میں مقدمہ درج کر کےایک شخص گرفتار کر لیا گیا ۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مضر صحت گوشت انسانی صحت کیلیے موزوں نہ تھا۔بدبودار گوشت ساہیوال سے لاہور مارکیٹ میں فروخت کیلیے سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے مضر گوشت تلف کرکے سپلائر کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔پولیس نے گاڑی تحویل می لے کر سپلائر کو گرفتار کرلیا۔

صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں دن رات متحرک ہیں۔ جعل سازی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔