ساہیوال۔ یکم جولائی (اے پی پی)ساہیوال میں ٹرالر اور کار میںتصادم کے نتیجہ میں 5 افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے ہیں۔ نجی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب خانیوال سے فیصل آباد جانے والے خاندان کی کار کو ٹرالر نے ساہیوال کے علاقے فتو والا میں ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں5 افراد موقع پر ہلاک جبکہ3زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق پونے والوں میں 2 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔