ساہیوال۔ 28 اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق پولیس لائن ساہیوال میں جنرل پریڈ ہوئی ۔ ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمٰن خان نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔پریڈ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور لیڈی پولیس کے دستوں نے شرکت کی۔دستوں نے مقررہ ترتیب کے مطابق مارچ پاسٹ کیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمٰن خان نے پریڈ میں شامل افسران و اہلکاروں کی تیاری، ڈسپلن اور جوش و خروش کو سراہا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیاں فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارتی ہیں اور نظم و ضبط میں بہتری کا ذریعہ بنتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے تمام افسران اور جوانوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، تمام افسران و جوان کسی بھی قسم کے مسئلہ یا شکایت کے لیے بلا جھجک تشریف لا سکتے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے پولیس موبائل گاڑیوں انسپکشن کی اور گاڑیوں کی نگہداشت کے متعلق مناسب ہدایات دیں۔