ساہیوال۔ 16 ستمبر (اے پی پی):ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔
ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کے احکامات کی روشنی میں ساہیوال ضلع بھر میں چہلم حضرت امام حسین راضی اللہ عنہ کے موقع پر مجالس اور جلوسوں کے روائیتی اور لائسنسی پروگرامز کی سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔
ضلع بھر میں چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر 03 مرکزی جلوس اور 02مجالس منعقد ہو رہی ہیں جنکی سکیورٹی کے لیے548 پولیس افسران وجوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
جن میں 04 ڈی ایس پیز،11 انسپکٹر ،ایس ایچ اوز،67سب انسپکٹر،اسسٹنٹ سب انسپکٹر ،269 حوالدار /کانسٹیبل ،22 لیڈی کانسٹیبلز اور 85 ٹریفک پولیس کے افسران و جوان، 3 ایلیٹ فورس کی ٹیمیں ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہیں۔نگرانی کے لیے CCTV کیمرےبھی نصب کیے گئے ہیںاورڈرون کیمروں کے ذریعے سے بھی نگرانی کی جارہی ہے ۔ جلوس کے روٹس میں آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو بذریعہ خادر تار اور بیریئر سے بند کیا گیا ہے۔
ڈی پی او آفس میں تمام پروگرامز کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے فعال رہے گا۔امن و امان کی فضاء کو خراب کرنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کر دہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور تمام مکاتب فکر کے علماء ، امن کمیٹی ، تاجروں اور انتظامیہ کے باہمی تعاون سے امن کو برقرار رکھا جا رہا ہے۔