26.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومقومی خبریںساہیوال ، یوم تکبیر ہماری تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش لمحہ ہے...

ساہیوال ، یوم تکبیر ہماری تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش لمحہ ہے ،وفاقی وزیر

- Advertisement -

ساہیوال۔ 28 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 مئی 1998 کا دن ہماری تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش لمحہ ہے جس دن ہم نے بطور ایک خودمختار ریاست عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے اپنی دفاعی طاقت کا عملی مظاہرہ کیا اور ایٹمی طاقت بن کر اپنی آزادی، خودداری اور قومی سلامتی کے تحفظ کا اعلان کیا۔

یہ تاریخی فیصلہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جراتمندانہ قیادت کا ثمر تھا جنہوں نے نہ صرف ملکی مفاد کو مقدم رکھا بلکہ قوم کے جذبے اور سائنسی اداروں کی صلاحیت پر بھروسہ کیا۔ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ چاغی کے پہاڑوں میں کیا جانے والا یہ کامیاب تجربہ نہ صرف ہمارے مضبوط دفاع کی علامت ہے بلکہ قومی اتحاد، عسکری و سائنسی قیادت کی محنت، اور عوامی حمایت کی روشن مثال بھی ہے۔

- Advertisement -

یومِ تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ خودانحصاری صرف دفاع تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ معیشت، توانائی اور انسانی ترقی جیسے شعبوں میں بھی ہمیں خود پر بھروسہ کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی مفاد کو اولین ترجیح دی ہے اور ہم عہد کرتے ہیں کہ ایک محفوظ، باوقار اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602337

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں