16.6 C
Islamabad
اتوار, مارچ 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںساہیوال بورڈ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے،طلبہ مقررہ اوقات کے مطابق...

ساہیوال بورڈ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے،طلبہ مقررہ اوقات کے مطابق امتحان میں شرکت یقینی بنائیں،کنٹرولرامتحانات

- Advertisement -

ساہیوال۔ 26 مارچ (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے واضح کیا ہے کہ28 مارچ 2025 (جمعتہ المبارک) کو ہونے والے امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

طلبہ مقررہ اوقات کے مطابق امتحانات میں شرکت یقینی بنائیں۔کنٹرولر امتحانات رانانویدعظمت نے بتایاکہ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

- Advertisement -

پہلے سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق مورخہ 28مارچ 2025بروزجمعتہ المبارک کوصبح کے پرچہ جات ترجمتہ القرآن المجید اوراخلاقیات جبکہ شام کے وقت ترجمتہ القرآن المجید کاامتحان شامل ہے۔

تمام امیدواروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ بورڈکی طرف سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق اپنے امتحانی سینٹرز میں وقت پر پہنچیں اورشیڈول کے مطابق اپناامتحان دیں۔کسی بھی معلومات ورہنمائی کیلئے دفتری اوقات کارمیں ساہیوال بورڈسے رابطہ کیاجاسکتاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576514

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں