ساہیوال لاہور بائی پاس چوک کی ری ماڈلنگ کی منظوری

87
National Disaster Management
National Disaster Management

ساہیوال۔ 24 مئی (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے شہریوں کے لئے جان لیوا لاہور بائی پاس چوک کی ری ماڈلنگ کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 43کروڑ روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔ ساہیوال بائی پاس کا مشرقی چوک عرصہ دراز سے سفر کرنے والوں کے لئے ایک خونی چوک تھا جہاں غلط منصوبہ بندی سے کئی حادثات ہوئے جس پر کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے متعدد بار اس سنگین معاملے کو این ایچ اے حکام سے اٹھایا تاکہ چوک کی ری ماڈلنگ کی جا سکے۔

ان کی مسلسل کوششوں سے اتھارٹی نے منصوبے کی منظوری دے دی جس پر 43کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی جس میں سڑکوں اور نہر پر پلوں کی کشادگی، نئی کلورٹ کی تعمیر اور سرکٹ ہاؤس کے قریب جی ٹی روڈ کی ری ماڈلنگ بھی شامل ہے۔ شہر کے سماجی و سیاسی حلقوں نے اس اہم منصوبے کی منظوری پر کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔