ساہیوال ڈویژن میں بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف مہم جاری

116
ساہیوال ڈویژن میں بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف مہم جاری

ساہیوال۔ 18 ستمبر (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کے احکامات پر ساہیوال ڈویژن میں بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف مہم جاری ہے جس میں 7ستمبر سے 17ستمبرکے دوران ڈویژن بھر میں ایک کروڑ 40لاکھ11ہزار369روپے ریکوری اور جرمانہ وصول کیا گیا جس میں سے23لاکھ76ہزار949روپے ضلع ساہیوال، 91لاکھ17ہزار255روپے ضلع اوکاڑہ جبکہ 25لاکھ17ہزار165روپے ضلع پاک پتن سے ریکور کئے گئے۔

یہ بات اسسٹنٹ کمشنر جنرل علیزہ ریحان نے تفصیلات دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ڈویژن بھر میں 20لاکھ54ہزار393یونٹ چارج کئے گئے ہیں جن میں ایک لاکھ76ہزار719یونٹ ضلع ساہیوال، 16لاکھ34ہزار870یونٹ ضلع اوکاڑہ جبکہ 2لاکھ42ہزار804یونٹ ضلع پاک پتن میں چارج کئے گئے۔

اسی طرح ضلع ساہیوال میں بجلی چوروں کے خلاف 118ایف آئی آرز درج کروائی گئیں دو افراد کو گرفتار کیاگیا، اوکاڑہ میں 436ایف آئی آرز درج کروا کر29افراد کو گرفتار کیا گیااور ضلع پاک پتن میں 120ایف آئی آرز درج کروائی گئیں اور ایک گرفتاری عمل میں لائی گئی۔\378