22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںساہیوال کول فائرڈ پاور پلانٹ کی مینٹیننس ٹیم روشنیوں کی محافظ، پلانٹ...

ساہیوال کول فائرڈ پاور پلانٹ کی مینٹیننس ٹیم روشنیوں کی محافظ، پلانٹ کی مشینری کو بغیر کسی رکاوٹ کے چلانے میں مصروف عمل

- Advertisement -

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت ساہیوال کول پاور پلانٹ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل رکھتاہے، 1320 میگاواٹ ساہیوال کول فائرڈ پاور پلانٹ اپنی اعلیٰ پیداواری صلاحیت اور قابل اعتماد بجلی فراہمی کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس غیرمعمولی کارکردگی کے پیچھے وہ خاموش، محنتی اور پرعزم ٹیم ہے جو دن رات پلانٹ کی دیکھ بھال کو یقینی بناتی ہے ۔

ترجمان ساہیوال کول پاور پلانٹ کے مطابق مینٹیننس ٹیم جدید ٹیکنالوجی، اعلیٰ مہارت اور عملی تجربے کو بروئے کار لا کر پاور پلانٹ کی مشینری کو بغیر کسی رکاوٹ کے چلانے میں مصروف عمل ہے۔ ان کے پیشگی، پیش گوئی پر مبنی اور اصلاحی مینٹیننس طریقہ کار کی بدولت پلانٹ کی دستیابی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور بغیر اطلاع بندشوں میں واضح کمی آئی ہے۔روزانہ صبح 7 بجے ٹیم مکمل حفاظتی ساز و سامان کے ساتھ دن کا آغاز کرتی ہے، جہاں ٹول باکس میٹنگز میں دن کے کام کی منصوبہ بندی اور حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ ٹیم مختلف شعبہ جات میں بٹی ہوتی ہے ، کوئی ٹربائن کی وائبریشن چیک کر رہا ہوتا ہے، تو کوئی تھرمل کیمرے کی مدد سے برقی نظام کی جانچ کر رہا ہوتا ہے۔

- Advertisement -

ساہیوال پلانٹ کی یہ ٹیم تجربہ کار ماہرین اور نوجوان انجینئرز کا امتزاج ہے، جو نہ صرف تکنیکی مہارت بلکہ باہمی اعتماد، سیکھنے کے جذبے اور حفاظتی شعور کو فروغ دیتی ہے۔ساہیوال کول پاور پلانٹ کی انتظامیہ اس موقع پر مینٹیننس ٹیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعلان کرتی ہے کہ ہماری کامیابی کا اصل راز وہ مینٹیننس ٹیم ہے جو پس پردہ رہ کر دن رات اس پلانٹ کو چلانے میں مصروف ہے۔ ہم ان کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔یہ ٹیم نہ صرف بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بناتی ہے بلکہ ملکی ترقی، عوامی راحت اور توانائی کے شعبے میں اعتماد کی بنیاد بھی فراہم کرتی ہے۔

اپنے انتہائی اہم کردار کے باوجود، مینٹیننس ٹیم کے افراد شاذ و نادر ہی کسی تشہیر یا شہرت کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ یہ افراد نہ تو کسی بل بورڈ پر ہوتے ہیں اور نہ ہی بورڈ رومز میں، لیکن اگر یہ نہ ہوں تو ٹربائنز رک جائیں، حفاظتی نظام ناکام ہو جائیں اور بجلی غائب ہو جائے۔ اگلی بار جب گرمی کی رات کو آپ کا پنکھا چلے یا سردی میں ہیٹر کی گرمی ملے، تو ان لوگوں کو ضرور یاد کیجیے ، صرف انجینئرز نہیں بلکہ وہ پرعزم، ماہر اور پرجوش مینٹیننس ورکرز جو سب کچھ چلتا رکھے ہوئے ہیں۔ساہیوال کول فائرڈ پاور پلانٹ میں مینٹیننس کا معیار پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک مثالی مثال بن چکا ہے۔ منظم منصوبہ بندی، ماہر افرادی قوت، جدید ٹیکنالوجیز اور حفاظت و ماحول سے وابستگی کے ذریعے یہ ٹیم ملک کو قابل اعتماد توانائی مہیا کر رہی ہے۔ ان کا کام صرف مرمت کرنا نہیں، بلکہ بھروسے، استحکام اور قومی خدمت کی بنیاد رکھنا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں