ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ، فالو آن کا شکار پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا لیے

128

ساﺅتھمپٹن ۔ 24 اگست (اے پی پی) فالو آن کا شکار پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنالئے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید 210 رنز کی ضرورت ہے جبکہ انگلینڈ ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے (آج) منگل کو پانچویں اور آخری روز 8 وکٹیں درکار ہیں، گرین شرٹس مشکلات کا شکار ہے، بارش اور کم روسنی سے متاثر میچ کے چوتھے روز 56 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا، انگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جیمز اینڈرسن کو اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 600 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کے لئے مزید ایک وکٹ درکار ہے ۔ پیر کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز فالو آن کا شکار پاکستان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو اس کی پہلی وکٹ 49 کے مجموعی سکور پر گر گئی جب شان مسعود 18 رنز بناکر سٹورٹ براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے۔ عابد علی پاکستان کے دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 42 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے۔ بچنے کے لئے مزید 210 رنز کی ضرورت تھی جبکہ انگلینڈ ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 8 وکٹیں درکار تھیں۔ بارش اور کم روشنی کے باعث میچ کے چوتھے روز 56 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ کپتان اظہر علی 29 اور بابر اعظم 4 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے۔ انگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔