- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 14 جون(اے پی پی) ساﺅتھ ایشین کیڈیٹس اینڈ جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 15جولائی سے کراچی میں شروع ہوگی۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے چیئرمین شاہد بلوچ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے چار غیر ملکی ٹیموں نے تصدیق کر دی ہے جن میں بھارت، مالدیپ، نیپال، سری لنکا اور میزبان پاکستان شامل ہے جبکہ ابھی بنگلہ دیش اور بھوٹان کا ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کا انتظار ہے، چیمپئن شپ تین روز جار ی رہے گی جس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں، شاہد بلوچ نے کہا کہ پاکستان تیسری مرتبہ اس ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8660
- Advertisement -