سباسٹین کورڈا ،بینجمن شیلٹن اور ہیوبرٹ ہرکاز شنگھائی ماسٹرز اوپن مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

102
Men's Doubles Quarterfinals
Men's Doubles Quarterfinals

بیجنگ۔11اکتوبر (اے پی پی): پولینڈ کے نامور ٹینس سٹار ہیوبرٹ ہرکاز ،امریکا کے ٹینس کھلاڑی سباسٹین کورڈا اور امریکا کے ہی بینجمن شیلٹن شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ ناروے کے کیسپر رڈ اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر بھی پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہارگئے۔ ہیوبرٹ ہرکاز نے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں چین کے ژانگ زیزن کو ہرا کر،امریکا کے ٹینس کھلاڑی سباسٹین کورڈا نے ارجنٹائن کے فرانسسکو سیرونڈولو کو مات دے کر اور امریکا کے ہی بینجمن شیلٹن نے اٹلی کے حریف کھلاڑی جینک سنر کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔بدھ کو چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میں ہیوبرٹ ہرکاز نے سخت مقابلے کے بعد چین کے ژانگ زیزن کو 6-7(6-8)،6-4 اور 6-7(4-7) سے ہرا کرکوارٹر فائنل رائونڈ تک رسائی حاصل کی،

امریکا کے ٹینس کھلاڑی سباسٹین کورڈا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے فرانسسکو سیرونڈولو کو 5-7 اور 6-7(6-8) سے مات دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ایک اور میچ میں امریکا کے ہی بینجمن شیلٹن نے اٹلی کے حریف کھلاڑی جینک سنر کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6-2، 3-6 اور 6-7(5-7) سے شکست دی ۔