سبزیوں منڈیوں میں ہونے والی نیلامی کی نگرانی کیلئے ا سسٹنٹ کمشنر اورافسران کو ذمہ داریاں تفویض

157
اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کا سبزی و فروٹ منڈی کادورہ، بو لی ونیلامی کا جائزہ

سیاکوٹ۔ 14 ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ سید اسد رضا کاظمی نے کہا ہے کہ سبزیوں منڈیوں میں ہونے والی آکشن کی نگرانی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر اورافسران کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں جس کا مقصد سبزیوں کی طلب اور رسد کا جائزہ لینا اور نیلامیوں کے عمل کو شفاف بنانا ہے اور ان کی قیمتوں کا تعین کر کے پرائس لسٹ کا اجرا ہے جس سے سبزیوں اوپچھلوں کی قیمتوں کا درست تعین ہوگا اور اس کا فائدہ صارفین کو ہوگا۔

یہ ہدایات انہوں نے آج سپیشل پرائس مجسٹریس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سروں، اسٹنٹ کمشنر ڈسکہ فیصل احمد اورڈی او انڈ سٹریز ، پراکسر ، ویٹ اینڈ میئر راشدہ بتول اور ڈاکٹر شیراز مسعود کے علاوہ اسپیشل مجسٹرئیس نے شرکت کی ۔

ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا نے کہا کہ تمام امیشل مجسٹرئیس اپنے حدود میں پرچون کی دکانوں پر پرائس لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروائیں اور پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے پر کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشوں کی حوصلہ شکنی کریں ۔ اجلاس میں ضلع سیالکوٹ میں تعینات 142 پیشل پرائس مجسٹریس کی 2 ہفتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ 3 امروز کے دوران 1 ہزار 258 پرائس اسپکشنز کی گیئں اورگراں فروشی، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے کی پاداش میں 5 15افراد کو گرفتار کیا اور پرائس ایکٹ کے تحت 0 1 مقدمات کروائے گئے 2 6 3 دکانداروں کو مجموعی طور پچ 1لاکھ 3 6 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ انسپیکشن کے دوران 169 دکانداروں کو لاسٹ وارننگ جاری کی گئی جبکہ6 2 دکانوں اور گوداموں کو سر بمہر کیا گیا۔