33.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومزرعی خبریںسبزیوں و پھلو ں کو محفوظ کرکے فوڈانڈسٹری کو فروغ دیاجاسکتاہے،ماہرین جامعہ...

سبزیوں و پھلو ں کو محفوظ کرکے فوڈانڈسٹری کو فروغ دیاجاسکتاہے،ماہرین جامعہ زرعیہ فیصل آباد

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 04 ستمبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کہا کہ سبزیوں و پھلو ں کو محفوظ کرکے ملک کو اربوں روپے کے نقصان سے بچانے سمیت فوڈانڈسٹری کو فروغ دیاجاسکتاہے،اس ضمن میں خواتین کا کردار بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو پھلوں کو محفوظ کرکے گھریلو سطح پر مینگو سکوائش، شربت بادام، سیب کا جیم، آم کا جیم، آڑو کا سکوائش،امرود کی جیلی اور آلو بخارے کی چٹنی وغیرہ تیارکرکے جہاں گھرمیں کھانے کالطف دوبالا کرسکتی ہیں وہیں پھلوں اور سبزیوں کی بڑی مقدار کوضائع ہونے سے بھی بچایاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ مقامی زرعی تحقیقی ادارے نے خواتین کیلئے مختلف شہروں میں تربیتی ورکشاپس کا آغاز کیاہے جہاں تربیت حاصل کرکے خواتین گھریلو پیمانے پر مختلف مصنوعات جیم، جیلی، اچار، مربہ جات، چٹنیاں، سکوائش و دیگر مشروبا ت تیار کر سکتی ہیں جو قیمت میں ارزاں، غذائیت سے بھرپور،معیاری، خالص ہونے کے ساتھ ساتھ مضر صحت کیمیائی اجزا سے پاک ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے ناطے اللہ تعالی نے ہمیں وافر مقدار میں سبزیوں اور پھلوں سے نوازا ہے اس لئے اگر چہ فوڈ انڈسٹری میں پھلوں اور سبزیوں کی کچھ کھپت ہو جاتی ہے لیکن وہ بیرونی ممالک کے مقابلے میں کم ہے لہٰذااس بات کی اشد ضرورت ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کو محفوظ کرنے اور انہیں ضائع ہونے سے بچانے کا شعور پیدا کیا جائے تاکہ ملک اربوں روپے کے نقصان سے بچ سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386277

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں