فیصل آباد۔ 15 اپریل (اے پی پی):ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادخالدمحمود نے بتایاکہ حکومت زراعت کی ترقی، کسانوں، کاشتکاروں، زمینداروں کو مفید مشورے اور تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے تاکہ سر سبز انقلاب لا کر نہ صرف ملکی غذائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے بلکہ خود کفالت کے بعد اجناس کو بیرون ملک برآمد کر کے قیمتی زر مبادلہ کا حصول بھی ممکن ہو سکے۔انہوں نے بتایاکہ جدید زرعی تحقیق سے استفادہ کر کے بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایااور سبزیوں کے بیج تیار و فروخت کر کے منافع کمایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی مختلف فصلوں میں مخلوط کاشت انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی تحقیقاتی ادارہ نے سبزیوں کی بعض ایسی اقسام بھی تیار کی ہیں جن سے فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو سبزیوں کی پیداواری استعداد بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ، معیاری بیج، کھادوں کے بر وقت استعمال اور ان کی سیرابی کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582166