31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںسبز پری بہترین پیداوارکی ضامن قرار،فی ایکڑ پیداواربڑھانے اوربھر پور قوت مدافعت...

سبز پری بہترین پیداوارکی ضامن قرار،فی ایکڑ پیداواربڑھانے اوربھر پور قوت مدافعت کی حامل ہے،ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی):کاشتکار شاندار نتائج کی حامل بھنڈی توری کی قسم سبز پری کاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں جو دیگر اقسام سے زیادہ فی ایکڑ پیداوار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تیز رفتاربڑھوتری اور ہرقسم کی بیماریوں کے خلاف بھر پور قوت مدافعت کی بھی حامل ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد عدیل احمد نے کہا کہ عام حالات میں اگر درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہو تو پھر بھنڈی توری کے بیج کا اگاؤ متاثر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھنڈی توری کی بڑھوتری کیلئے 20سے30ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت اچھے نتائج کاحامل ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار بھنڈی توری کی عام کاشت کیلئے اچھے اگاؤ والا 10سے20کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ معیاری و منظور شدہ بیجوں کے استعمال سے کاشتکار بہتر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565317

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں