وزیراعظم شہباز شریف کی سبکدوش ہونے والے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات

97
امن کے استحکام کیلئے قانون کی حکمرانی ناگزیر ہے، جو بھی بڑے خواب دیکھے گا، اللہ تعالیٰ انہیں حقیقت میں بدل دے گا، سینیٹر انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے سبکدوش ہونے والے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی اور ان کی قیادت میں نگران حکومت کے ملکی ترقی کے تسلسل کیلئے اقدامات کی تعریف کی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق حلف برداری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم ہائوس آئے تو افواج پاکستان کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف اور سبکدوش ہونے والے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ملاقات ہوئی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سبکدوش ہونے والے نگران وزیرِ اعظم کی قیادت میں نگران حکومت کے ملکی ترقی کے تسلسل کیلئے اقدامات کی تعریف کی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سبکدوش نگران وزیرِ اعظم کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعد ازاں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو افواج پاکستان کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سبکدوش نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو الوداع کیا۔