سبین غوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و تربیت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

23
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر فیصل سلیم رحمان سے ملائیشیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات ، تعلیمی تعاون، تجارت، سیاحت اور دوطرفہ روابط پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و تربیت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس چیئر پرسن کمیٹی سبین غوری کی زیر صدارت بدھ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں کیمبرج کے مالی معاملات اور امتحان 2025میں پرچوں کے لیک آئوٹ بارے امور زیر غور لائے گئے ۔اجلاس میں کیمبرج کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف نے کیمبرج کے امور بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیپرز کو لیک آئوٹ کرنے میں جو لوگ ملوث تھے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اجلاس میں ممبر کمیٹی محمد علی سرفراز نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آئی بی سی کیمرج کو ریگولیٹ کرے ۔ آئی بی سی سی کے حکام نے بتایا کہ ہمارا کیمرج کے ساتھ کردار معاون کا ہے جس پر کنوینئر کمیٹی سبین غوری نے وزارت تعلیم کو ہدایت کی کہ اس بارے برٹش ہائی کمیشن کو خط لکھا جائے کہ کیمرج ہمارے ادارے آئی بی سی سی سے رہنمائی لے۔اجلاس میں سیکرٹری تعلیم کی عدم شرکت پر کنوینئر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔