لاہور۔7اگست (اے پی پی):وفا قی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ آج ریلوے کی تاریخ کااہم دن ہے، تاریخی سبی۔ ہرنائی ریلوے ٹریک 17سال بعدمکمل ہو گیا ہے جس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، حکو مت کی خصوصی دلچسپی کے باعث سیکشن پر ٹرین کا با قاعدہ آغاز ہو گیا۔ ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے پیر کے روز یہاں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفا قی وزیرریلوے نے کہا کہ حکو مت کی خصوصی دلچسپی کے با عث سبی۔
ہرنائی ریلوے ٹریک 17سال بعدمکمل ہو گیا ہے اورآج ریلوے کی تاریخ میں اہم ترین دن ہے۔انہوں نے کہا کہ سبی۔ ہرنائی ریلوے سیکشن2018تک مکمل ہوناتھاتاہم سابقہ حکومت کی پالیسیوں کے بعد منصوبے پر کام کی رفتار سست روی کا شکار ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ روہڑی ۔کراچی سیکشن کے پہلے مرحلہ میں کا م کرناترجیح ہے اورکوشش ہے کہ ایم ایل ون منصوبے پر جلدکام شروع ہو۔خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ ریلوے ہزارہ ایکسپریس حادثے کی ابتدائی رپورٹ آچکی ہے تاہم تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں آئیگی۔