سب انسپکٹر حیدر علی شاہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ،ترجمان اسلام آباد پولیس

153

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ سب انسپکٹر حیدر علی شاہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ہفتہ کو اپنےایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گاڑی میں سوار ملزمان نےسب انسپکٹر حیدر علی شاہ پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سےوہ موقع پر شہید ہو گئے۔شہید کا جسد خاکی پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ملزمان کی گرفتاری کےلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے اور ملزموں کی جلداز جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔