سب رجسٹرار (اربن) سیالکوٹ کا نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال سیالکوٹ کا دورہ

132
اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کا سبزی و فروٹ منڈی کادورہ، بو لی ونیلامی کا جائزہ

سیالکوٹ۔13جون (اے پی پی):سب رجسٹرار (اربن) سیالکوٹ شرجیل فاروقی نے آکشنر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ سید مشرف عباس کے ہمراہ علی الصبح نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال سیالکوٹ کا دورہ کیا اور سبزیات و فروٹ کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے بولی کے عمل کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے محکمہ زراعت کے مقامی افسران کو بولی کے عمل کی کڑی نگرانی کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو گرانفروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سب رجسٹرار (اربن) نے سبزی و پھل منڈی میں صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو صفائی کو یقینی بنانے کے احکامات صادر کیے۔نیز آلو، پیاز اور ٹماٹر کی طلب و رسد کا بھی جائزہ لیا۔