سب مل کر پاکستان کو عظیم اور ترقی یافتہ بنائیں گے،استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین کا نئے سال کی مناسبت سے پیغام

154

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ سب مل کر پاکستان کو عظیم اور ترقی یافتہ بنائیں گے۔نئے سال کی مناسبت سے جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ سال پوری قوم اور پاکستان کے لئے خوشیوں اور برکتوں کا باعث ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم عزم کریں کہ ہم مل کے پاکستان کو عظیم ، مستحکم اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔