سب ڈویژنل آفیسر محکمہ مواصلات و تعمیرات ایبٹ آباد ذکاء اللہ خان کی ریٹائرمنٹ پرالوداعی تقریب

106

ایبٹ آباد۔ 23 اپریل (اے پی پی):محکمہ مواصلات و تعمیرات کے سب ڈویژنل آفیسر ذکاء اللہ خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرالوداعی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔تقریب میں سی اینڈ ڈبلیو کے افسران ،عملہ اور ٹھیکیدار کثیر تعداد میں شریک تھے۔تقریب میں چیف انجنیئر سید رفاقت شاہ ،چیف کوآرڈنیٹر حبیب اللہ خان عمر زئی ،سپرنٹنڈنٹ انجنیئر فواد عباسی ،ایکسیئن بلڈنگ زمان خٹک ،ایکسیئن ہائی وے وسیم اکبر خان ،ایکسیئن میگا پراجیکٹ سید حاکم شاہ سمیت تمام ایس ڈی اوز،سی اینڈ ڈبلیو سے منسلک ٹھیکیداروں نے سب ڈویژنل آفیسر ذکاء اللہ خان کی محکمہ کے لئے خدمات کو سراہا ہے۔مقررین نے کہاکہ ذکاء اللہ خان کو ہر زی شعور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،وہ سرکاری امور کی انجام دہی میں پیش پیش رہے اور ساتھی رفقاء کی بھی بہترین معاونت کی ۔

ذکاء اللہ خان کی ریٹائرڈ منٹ سے محکمہ ایک مخلص آفیسر سے محروم ہو گیا ہے ۔اس موقع پر ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں یادگاری شیلڈ بھی دی گئی۔