35.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںسب ڈویژنل پولیس آفیسر چیچہ وطنی تاثیر ریاض چیمہ کی زیر صدارت...

سب ڈویژنل پولیس آفیسر چیچہ وطنی تاثیر ریاض چیمہ کی زیر صدارت تھانہ صدر میں کرائم میٹنگ کاانعقاد

- Advertisement -

چیچہ وطنی۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):سب ڈویژنل پولیس آفیسر چیچہ وطنی تاثیر ریاض چیمہ کی زیر صدارت تھانہ صدر میں کرائم میٹنگ کاانعقاد کیا گیا جس میں سرکل بھر کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی، میٹنگ میں زیر تفتیش مقدمات ، پینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹ اور برآمدگی مال مسروقہ و دیگر ضروری امور زیر بحث آئے

جبکہ جرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس کے گشت کومزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا،ڈی ایس پی تاثیر ریاض چیمہ نے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ تھانہ میں آنیوالے سائلین کی پوری تسلی کیساتھ بات سنی جائے اور خواش اخلاقی کو شعار بنایاجائے،جو درخواستیں تھانہ کی سطح پر موصول ہوتی ہیں اور پر فریقین کوطلب کرکے جلدفیصلہ کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515308

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں