ایبٹ آباد۔ 29 جنوری (اے پی پی):سب ڈویژن آفیسر ایبٹ آباد شفیق الرحمن عباسی، اے ڈی او پلاننگ حافظ خرم ندیم، سب انجینئر عابد عباسی اور فوکل پرسن سرکل بیروٹ گوہر الرحمن عباسی نے سیلا ب سے متاثرہ سکولوں کادورہ کیا۔
اس موقع پر شفیق الرحمن عباسی نے مختلف سکولوں میں بچوں سے بات چیت کی اور اساتذہ کو تلقین کی کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ اس موقع پر اے ڈی او پلاننگ حافظ خرم ندیم اور انجینئر عابد عباسی نے سیلاب سے متاثرہ پرائمری سکول نارا، مجہوہاں، بانڈیاں، نکھیتر اور پرائمری سکول باڑی میں جاری کام کا جائزہ لیا اور معیار کو چیک کیا۔انہوں نے والدین کی شکایات سن کر اس کے ازالہ کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔