ستائیس فروری پاک فضائیہ اور پاکستانی تاریخ کا روشن باب ہے، ترجمان پاک فضائیہ

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ 27فروری پاک فضائیہ اور پاکستانی تاریخ کا روشن باب ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ27 فروری 2019ء کو پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب جوابی حملہ کیا، اس حملے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا۔ واضح رہے …

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ 27فروری پاک فضائیہ اور پاکستانی تاریخ کا روشن باب ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ27 فروری 2019ء کو پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب جوابی حملہ کیا، اس حملے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا۔ واضح رہے کہ 27 فروری 2019ءکو پاک فضائیہ نے بھارتی طیارہ گرایا تھا جبکہ پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پی اے ایف نے مزید کہاکہ اس دن کوشایانِ شان طریقے سے منانے کیلئے سی ویو کراچی میں شاندار ائیر شو منعقد ہو رہا ہے، ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر اور ایف 16 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔ پاک فضائیہ کی شہرہ آفاق ایئروبیٹکس ٹیم شیردل بھی لہوگرمانے والے کرتب دکھانے آرہی ہے، فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس حوالے سے ایک پرومو بھی جاری کر دیا ہے۔